پاکستان میں گدھوں کی قیمتوں میں اضافہ، کاروبار میں مندی، گدھوں کے  بویپاریوں کو دشواری کا سامنا" /> پاکستان میں گدھوں کی قیمتوں میں اضافہ، کاروبار میں مندی، گدھوں کے  بویپاریوں کو دشواری کا سامنا" />
videonewsasia.com DONKIES PRICES INCREASES

DONKIES PRICES INCREASES

Local News Lahore

News ID : 95593 Video Version : 1 Script Version : 1

File Size : 143.30 KB duration1:56

Headline

پاکستان میں گدھوں کی قیمتوں میں اضافہ، کاروبار میں مندی، گدھوں کے  بویپاریوں کو دشواری کا سامنا

Intro

پاکستان میں جہاں کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں وہیں گدھوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔جس کی وجہ سے بیوپاری سخت پریشان حالت میں ہیں ۔ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے کاروبار میں بھی کمی آئی ہے جس سے گدھوں کی فروخت کم ہو رہی ہے۔

Story

پاکستان میں جہاں کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں وہیں گدھوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔جس کی وجہ سے بیوپاری سخت پریشان حالت میں ہیں ۔ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے کاروبار میں بھی کمی آئی ہے جس سے گدھوں کی فروخت کم ہو رہی ہے۔
پاکستان میں گدھوں کی تعداد 52 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یہ بات رواں مالی سال کے آغاز پر جاری ہونے والی اقتصادی سروے رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں گدھوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے، اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے میں اس سال مئی تک گدھوں کی آبادی میں ایک لاکھ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس کے مقابلے میں گھوڑے اور خچر کی آبادی کم ہوئی ہے۔
ریس میں دوڑنے والے گدھے عام گدھوں کے مقابلے میں ناصرف انتہائی مہنگے ہوتے ہیں بلکہ ان کی خوراک میں بھی پستہ بادام، دودھ اور دیگر مہنگی اشیاء شامل ہوتی ہیں۔ ایسے گدھوں کی باقاعدہ نیلامی کے لئے منڈیاں لگتی ہیں۔
بیوپاری محمد ولایت کا کہنا ہے کہ میں نے 50 ہزار روپے لگائے ہیں، یہ انگلش گھوڑا ہے، اس کا 30 ہزار کوئی نہیں دیتا، میں نے 50 ہزار لگائے، کوئی 30 ہزار بھی نہیں دیتا، کوئی بازار نہیں، ہم بہت پریشان ہیں۔
اسی طرح سے ایک اور بیوپاری ریاض کا کہنا ہے کہ یہاں نہ کوئی گھوڑا ہے نہ کوئی خچر، آگے کوئی بازار نہیں، سب کچھ بند ہے۔