videonewsasia.com
Karachi- Roads damaged due to rains in Karachi
Local News Karachi , Different places
News ID : 95573 Video Version : 1 Script Version : 1
File Size : 179.80 KB
2:29
PKR. 5000.00
Headline
کراچی، بارش کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوت کا شکار، شہریوں کو دشواری کا سامنا
Intro
کراچی میں ٹین ہٹی کی طرف
بارش کی وجہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ، سڑک پر پانی کے بنے گڑہوں
کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
Story
کراچی کے مختلف میں گزشتہ روز کی بارش کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں اور سڑکوں پر جگہ جگہ پانی موجود ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے ، کراچی میں ٹین ہٹی کی طرف
بارش کی وجہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ، سڑک پر پانی کے بنے گڑہوں
کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد کئی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جب کہ لیاقت آباد میں بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے تین ہٹی پر بھی ٹریفک جام ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث سیوریج سسٹم بلاک ہونے سے گٹروں سے پانی ابلنے لگا، گلیوں اور سڑکوں پر گندا پانی جمع ہونے اور ٹریفک معطل ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
رات 11 بجے تک ناظم آباد میں سب سے زیادہ 46.5 ملی میٹر بارش ہوئی، قائد آباد میں 27 ملی میٹر، شارع فیصل میں 23 ملی میٹر، اولڈ ایئرپورٹ کے علاقے میں 22 ملی میٹر اور ابراہیم حیدری میں 13 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کراچی کے رہائشی محمد حسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 سالوں سے یہ نشتر روڈ بن رہی ہے اور اسے مزید بہتر بنایا گیا، لیکن یہ ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہے جو حسینی یتیم خانے کے سامنے ہے، کوئی اس پر غور نہیں کر رہا ، یہاں سے گاڑیاں، موٹر سائیکلیں نہیں گزر سکتیں اور اگر ہم ایک راستے سے جائیں تو حادثہ ہو جاتا ہے، ہمارے لیے بہت مشکل ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سے گزارش ہے کہ یہاں کا چکر لگائیں، اور اس کی مرمت کروائیں تاکہ عوام آسانی سے جا اور آ سکے۔
کراچی کے رہائشی محمد موسیٰ کا کہنا ہے کہ بہت مشکل کام ہے بھائی، میری دکان سامنے ہے، میں دیکھتا رہتا ہوں کہ سارا دن گاڑیاں چلتی ہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس پریشانی کو دور کریں، یہ ہمارے لیے بھی مشکل ہے، سڑک سارا دن تک جام رہتا ہے، خود ہی دیکھ لو، کیا نظام ہے؟
کراچی کے رہائشی عبدالوحید کا کہنا ہے کہ ہر جگہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، اتنی ٹوٹی ہوئی ہیں کہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ پانی میں ہیں یا نہیں، حکومت اس کی مرمت کرے، حکومت کو بھی پتہ ہے کہ ہم ابھی تک بھگت رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب 8 بجے سے صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے جبکہ شہر کی کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔

Latest Updates
-
Pakistan’s Military to fight terrorism until the last extremist is Eradicated- DG ISPR
2024-09-06 13:08:31
PKR 5000.00
-
Karachi- Rains, strong winds hit Karachi infrastructure as thunderstorm looms
2024-08-30 17:11:32
PKR 5000.00
-
ISLAMABAD-PAKISTAN: UTILITY STORE SHUTDOWN: EMPLOYEES PROTEST FOR FIFTH DAY
2024-08-29 20:19:33
PKR 5000.00