راولپنڈی: جے یو آئی ف کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ" /> راولپنڈی: جے یو آئی ف کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ" />
videonewsasia.com Islamabad Against Israel

Islamabad Against Israel

Local News Islamabad

News ID : 95567 Video Version : 1 Script Version : 1

File Size : 200.30 KB duration2:43

Headline

راولپنڈی: جے یو آئی ف کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Intro

راولپنڈی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Story

صدر میں کامران مارکیٹ چوک پر ہونے والے مظاہرے کی قیادت جے یو آئی (ف) پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمان، ڈاکٹر ضیاء الرحمان، ضیاء اللہ خان اور دیگر نے کی۔ نماز جمعہ کے بعد اس میں لوگوں کی نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی۔ 
 ہارون رشید کا کہنا تھا یہ احتجاج مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے، اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے سلسلے میں ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کا مقصد بھی یہی تھا۔ ہم اسماعیل ہمیشہ کی شہادت پر تذبذب اور غم زدہ ہیں مسلمانوں کے اتنے عظیم رہنما کو ایران میں شہید کر دیا گیا۔
عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ ایران میں مسلم رہنما کی شہادت پر ہم احتجاج کررہے ہیں۔ایک اسماعیل ہانیہ شہید ہوا ہے، انشاء اللہ لاکھوں اسماعیل ہانیہ امت مسلمہ بنائیں گے۔
اسی طرح کا ایک احتجاجی مظاہرہ پارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر کیا گیا۔