اسلام آباد میں اسرائیل ہملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پراحتجاج" /> اسلام آباد میں اسرائیل ہملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پراحتجاج" />
videonewsasia.com Islamabad Save Gaza Campaign Protest Against Israel Attack

Islamabad Save Gaza Campaign Protest Against Israel Attack

Local News Islamabad, Domestic Place

News ID : 95555 Video Version : 1 Script Version : 1

File Size : 82.30 KB duration1:59

Headline

اسلام آباد میں اسرائیل ہملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پراحتجاج

Intro

 پاکستان نے جمعرات کے روز لبنان اور ایران میں حملے شروع کرنے پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کے اقدامات مشرق وسطیٰ میں دشمنی میں بڑے اضافے کا باعث بن سکتے ہیں اور خطے میں پائیدار امن کے امکانات کو ختم کر سکتے ہیں۔

Story


اسلام آباد میں سیو غزہ کیمپین کی جانب سے ایران میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیئل ہانیہ کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں بہت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت  کی اور شہید اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
 احتجاجی مظاہرے میں خواتین بچوں سمیت مردوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ امت مسلمہ بیدار ہو اور اسرائیل کے اس جارہانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ  حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اسماعیل ہنیہ پر حملہ بربریت اورجارحیت کی شرمناک مثال ہے۔
اس موقع پر مظاہرے میں شریک حمیرہ طیبہ نے کہا غزہ کے آخری وزیراعظم اسماعیل ہنیہ تہران میں شہید ہو گئے ہیں وہ امریکی اور اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے۔ ہم پوری امت سے اس موقف کا تجزیہ کرتے ہیں،اور پاکستانی ہونے کے ناطے ہم شرمندہ ہیں۔
محمد اقبال کا کہنا تھا  ہم امت مسلمہ کے حکمت سےاپیل کرتے ہیں۔ فلسطین کے لیے آواز اٹھائیں اوران کی ہر طرح کی مدد کریں اگر ہم نے ان کی مدد نہ کی تو اللہ قیامت کے دن ہم سے سوال کرے گا۔