PAKISTAN CHICKEN PRICE HIKE
Local News Karachi
News ID : 95362 Video Version : 1 Script Version : 5
Headline
مرغی کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ
Intro
قیمتوں میں فوری کمی اب ممکن نہیں رہی ، دو ماہ پہلے والی قیمت اگلے کچھ مہینوں تک آنے کا امکان نہیں ہے۔
Story
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں زندہ مرغی 450 سے 500 روپے جب کہ گوشت 700 سے 750 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ o:p>
مرغی کا گوشت دو ماہ پہلے 350 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
چکن کی قیمتوں میں مزید کمی کی ضرورت ہے، غریبوں کی یہی امید ہے۔ دوسری چیزیں مہنگی ہیں، لیکن چکن واحد چیز ہے جسے لوگ کھاتے ہیں۔ کراچی میں چکن بہت زیادہ کھایا جاتا ہے، لیکن ہمیں اندازہ نہیں کہ حکومت اس کے بارے میں کیا کر رہی ہے۔ تاہم چکن کی قیمتوں میں مزید کمی لانے کی ضرورت ہے تاکہ غریب بھی کھانا کھا سکیں
مرغی کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے کی متعدد وجوہات ہیں۔تاہم حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ اضافہ سویابین فیڈ کی کمی کے باعث ہوا ہے۔
برائلر
مرغی کی تیاری 40 دن میں ہوتی ہے۔ اس میں جو فیڈ یا خوراک استعمال کی جاتی ہے اس
میں تیسرا حصہ 'سویابین میل' کا ہوتا ہے جو امریکہ اور برازیل سے درآمد کی جاتی
ہے۔
دسمبر 2022 میں ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 350 روپے کلو تھی جس میں اچانک اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔ اس وقت صورتِ حال یہ ہے کہ مرغی کے گوشت کی نئی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت 700 سے 750 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ سب سے زیادہ نرخ کراچی اور کوئٹہ میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔
شہریوں
کا کہنا ہے کہ ملک میں جہاں ڈالر اور سونے کی قیمت کو پر لگے ہیں اور مہنگائی نے
غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ وہیں مرغی کا گوشت متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہوچکا
ہے۔
Latest Updates
-
Pakistan’s Military to fight terrorism until the last extremist is Eradicated- DG ISPR
2024-09-06 13:08:31
PKR 5000.00
-
Karachi- Rains, strong winds hit Karachi infrastructure as thunderstorm looms
2024-08-30 17:11:32
PKR 5000.00
-
ISLAMABAD-PAKISTAN: UTILITY STORE SHUTDOWN: EMPLOYEES PROTEST FOR FIFTH DAY
2024-08-29 20:19:33
PKR 5000.00