زراعت کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں مجموعی طور پر 117ارب روپے مختص کئے ہیں، وزیر زراعت پنجاب
" />   زراعت کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں مجموعی طور پر 117ارب روپے مختص کئے ہیں، وزیر زراعت پنجاب
" />
videonewsasia.com PAKISTAN FLOUR PRICE

PAKISTAN FLOUR PRICE

Local News Lahore

News ID : 95358 Video Version : 1 Script Version : 2

File Size : 124.40 KB duration1:44

Headline

  زراعت کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں مجموعی طور پر 117ارب روپے مختص کئے ہیں، وزیر زراعت پنجاب

Intro

 وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت اور ویژن کے مطابق پنجاب ایگریکچر ٹرانسفارمنگ پروگرام کے تحت زرعی شعبہ میں کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے جانے کا اظہار خیال کیا۔

Story

صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک کا کہنا تھا کہ زراعت پاکستان اور خصوصاً پنجاب کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے پنجاب کے کسانوں کی محنت اور جدت اختیار کرنے سے گروتھ بڑھی انھوں نے کہا کہ 2024-25 کا بجٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پہلا بجٹ ہے جس میں تاریخ میں پہلی بار حقیقی معنوں میں زراعت کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی گئی ہے۔۔ سالانہ ترقیاتی بجٹ میں زراعت کی ترقی کیلئے 64ارب 61کروڑ روپے کی خطیررقم رکھی گئی ہے جبکہ 50.9ارب روپے غیرترقیاتی بجٹ کی مد میں رکھے گئے ہیں۔
سید عاشق حسین کرمانی گزشتہ روز تک گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان تھا ، جس میں کمی واقع ہوئی ۔ وزیر اعلیٰ میڈم کے نوٹس لینے کے بعد گزشتہ روز سے گندم کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ چیف منسٹر میڈم نے اس کے لیے زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ گندم کی نقل و حمل کے لیے اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک کے حکام کی جانب سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ گندم کے حوالے سے معیاری بنانے کا حکم دیا گیا ہے اور اس کے لیے ایک طریقہ کار تیار کیا جانا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب میں گندم کی فی من قیمت میں 80 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ  زراعت کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں مجموعی طور پر 117ارب روپے مختص کئے ہیں۔کاشتکاروں کیلئے 30ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر گرین ٹریکٹر سکیم کا آغاز کیاگیا ہے۔2024-25 کے دوران 20ہزار ٹریکٹرز 70/30کی سبسڈی پر کسانوں کو دیئے جائیں گے جس کے لیے حکومت 15لاکھ روپے جبکہ کاشتکار کو 6سے 7لاکھ روپے کی رقم ادا کرنا ہوگی۔انھوں نے کہا کہ کسانوں کو آڑھتوں کے چنگل سے نجات دلانے کے لیے150ارب روپے کی خطیر رقم سے کسانوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں جس سے 5لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ

Latest Updates