داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی کراچی آمد" /> داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی کراچی آمد" />
videonewsasia.com Bohra community leader

Bohra community leader

Local News Karachi , KARACHI

News ID : 95329 Video Version : 1 Script Version : 1

File Size : 63.90 KB duration1:24

Headline

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی کراچی آمد

Intro

کراچی ائیرپورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے سیدنا مفضل سیف الدین کا استقبال کیا۔

Story

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین  پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
کراچی ائیرپورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے سیدنا مفضل سیف الدین کا استقبال کیا۔
گورنر نے سیدنا مفضل سیف الدین کو گلدستہ بھی پیش کیا،  اس موقعے پر گورنر سندھ نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے سیدنا مفضل سیف الدین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
گزشتہ روز داؤدی بوہرہ برادری کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سیدنا مفضل سیف الدین عشرہ محرم کے لیے کراچی آئیں گے۔
داؤدی بوہرہ برادری کے میڈیاکو آرڈی نیٹر شبیرہریانہ والا کا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان اور داؤدی بوہرہ برادری نے مفضل سیف الدین کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔
حکومت اور مقامی داؤدی بوہرہ برادری کی دعوت پر سیدنا منفضل سیف الدین نے رواں سال محرم الحرام کے عشرہ مبارکہ کے اجتماعات کی میزبانی کے لئے کراچی کا انتخاب کیا ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر سے 80,000 سے زیادہ داؤدی بوہرہ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ عشرہ مبارکہ کے لئے کراچی میں 20 اور حیدر آباد میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔